بھارت: چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر اوباشوں کا خاتون پر سرعام تشدد

بھارت: چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر اوباشوں کا خاتون پر سرعام تشدد
بھارت: چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر اوباشوں کا خاتون پر سرعام تشدد

  

منی پور(صباح نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش کے منی پورضلع کی مارکیٹ میں سرعام چھیڑ چھاڑ میں مزاحمت پرایک خاتون کو 3اوباشوں نے بے دردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی اخبار کے مطابق گزشتہ روزجب وندانا تیواری اپنے شوہر ارویندتیواری اور بیٹے کے ساتھ مصروف ترین مارکیٹ میں پہنچی تب ایک شخص نے اس کا دوپٹہ کھینچ کر اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ جوڑے نے مزاحمت کی تب اوباشوں نے بیہودہ فقرے کسے اور لاٹھی سے عورت کومارا۔ وہا ں موجودہجوم نے خاموش تماشائی بن کر پورا واقعہ دیکھا۔ خاتون کے سر پر گہرے زخم آئے اورکافی خون بہا، یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے آنند یادونامی ایک مجرم کو گرفتار کرلیا۔ باقی دو ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -