پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ فروری میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالی فائنگ مقابلوں میں ثنامیر قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے دورے میں خراب کارکردگی پر ثنا میر کو تبدیل کرنے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ٹیم کے کوچ باسط علی کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔باسط علی نے ٹیم کی کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ دی تھی۔تاہم ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اعظم خان کو ہٹادیاگیاہے۔ٹیم کی منیجرعائشہ اشعر سے متعلق بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

سیاست میں آنے اور انتخاب لڑنے کی خبریں صرف ’’افواہ ‘‘ ہیں ،ان میں کوئی صداقت نہیں :ہربھجن سنگھ

مزید :

کھیل -