”سیف کے بیٹے کے نام کی مخالفت کرنیوالے اپنے کام سے کام رکھیں “رشی کپور بھی میدان میں آگئے

”سیف کے بیٹے کے نام کی مخالفت کرنیوالے اپنے کام سے کام رکھیں “رشی کپور بھی ...
”سیف کے بیٹے کے نام کی مخالفت کرنیوالے اپنے کام سے کام رکھیں “رشی کپور بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ جوڑے کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کے نام پر بھارت میں ہنگامہ برپا ہے جس پر رشی کپور بھی میدان میں کود پڑے جنہوں نے ناقدین کو کھری کھری سنا دیں ۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں لیجنڈ اداکار رشی کپور نے سیف علی خان کے بیٹے تیمور علی خان پٹوڈی کے نام پر مخالفت کرنے والوں کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”کسی نے تمہارے بیٹے کا نام تو نہیں رکھا ناں تو بچے کے نام پر تبصرہ کرنے والے تم کون ہوتے ہو“؟

آصف علی زرداری کے بارے میں بڑی خبر آگئی 

رشی کپور نے بھارتی شہریوں کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ سکندرولی یا اولیاءنہیں تھے بلکہ وہ عام انسان تھے ۔”تم لوگ اپنا کام کرو، تمہیں کیا تکلیف ہے “۔ والدین اپنے بچے کا جو بھی نام رکھیں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ بچے کا نام اپنی پسند سے رکھنا والدین کی خواہش ہوتی ہے ۔

اوگرا کو وزارت پٹرولیم کے ماتحت کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

یادرہے منگل کے روز کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں بچہ پیدا ہوا ہے جس کے نام پر انتہا پسند اور تنگ نظر بھارتی آ گ بگولہ ہیں اور سوشل میڈیا پر بالی ووڈ جوڑے کو شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے ۔لوگوں کو کہنا ہے کہ امیر تیمور نے 1398ءمیں دہلی فتح کیا اور ہندوﺅں کو عبرت کا نشانہ بنایا۔

مزید :

تفریح -