رینجرز کی گارڈن کے علاقے میں کارروائی، 2 ملزم گرفتار، زیر زمین چھپایا اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

رینجرز کی گارڈن کے علاقے میں کارروائی، 2 ملزم گرفتار، زیر زمین چھپایا اسلحے ...
رینجرز کی گارڈن کے علاقے میں کارروائی، 2 ملزم گرفتار، زیر زمین چھپایا اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رینجرز نے گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر اسلحے کا بڑی ذخیرہ برآمد کر لیا ہے۔

آصف علی زرداری خودساختہ جلا وطنی ختم کر کے آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے ، جیالے پرجوش
ترجمان رینجرز کے مطابق گارڈن کے علاقے میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان اصغر خان اور محمد عباس کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے۔ گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے جسے شہر میں بدامنی پھیلانے کیلئے استعمال ہونا تھا۔

اوور سپیڈنگ کرتے نوجوان کو پولیس اہلکار نے پیچھا کر کے پکڑ لیالیکن پھر آگے جو ہوا دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ” سارے پولیس والے ایک سے نہیں ہوتے “
ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں 8 ایس ایم جیز، ایک رائفل 222، 7 رپیٹر، ایک رائفل 8 ایم ایم ، ایک رائفل 22، ایک 30 بور موزر سمیت 3 پستول اور مختلف اقسام کی 9882 گولیاں شامل ہیں۔