لیگی امیدواروں کو ووٹ دینے والے ممبران کو پارٹی سے فوری نکال دیا جائے گا : عمران خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں نواز لیگ کی فتح پر آگ بگولہ ہو گئے اور کارکنوں کو کھری کھری سنا دیں ۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے پارٹی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں نوا زلیگ کے امیدواروں کو ووٹ دینے والے ممبران کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں اور انہیں فوری طور پر تحریک انصاف سے نکال دیا جائے گا ۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے متعلق بڑی خبر آگئی ، جیالے بھی خوش
عمران خان کے اعلان کے بعد فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں تحریک انصاف کے ممبران کو قیادت کی طرف سے بے یقینی کے اظہار پر شدید تحفظات ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کے میئر کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے رانا ثناءاللہ گروپ کی حمایت کی تھی اور دیگر اضلاع میں بھی ن لیگ کے امیدواروں نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے والوں کو شکست سے دوچار کیا ۔