پمز میں جگر کی پیوندکار کیلئے تمام ضروری انفراسٹرکچر موجود، تربیت یافتہ اور پیشہ ور ماہرین دستیاب نہیں: وزارت کیڈ

پمز میں جگر کی پیوندکار کیلئے تمام ضروری انفراسٹرکچر موجود، تربیت یافتہ اور ...
پمز میں جگر کی پیوندکار کیلئے تمام ضروری انفراسٹرکچر موجود، تربیت یافتہ اور پیشہ ور ماہرین دستیاب نہیں: وزارت کیڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت کیڈ نے انکشاف کیا ہے کہ پمز میں جگر کی پیوندکاری کیلئے تمام ضروری انفراسٹرکچر موجود ہے تاہم پیشہ ور ماہرین اور تربیت یافتہ افراد کی عدم دستیابی کے باعث یہ شعبہ تاحال فعال نہیں۔

آصف علی زرداری خودساختہ جلا وطنی ختم کر کے آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے ، جیالے پرجوش
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات میں وزارت کیڈ نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ پمزمیں جگرکی پیوندکاری کیلیے تمام ضروری انفرااسٹرکچر دستیاب ہے اور اب ماہرسرجن، ہیپاٹالوجسٹ اورانتہائی نگہداشت کے ماہرین کی ضرورت ہے۔

اوور سپیڈنگ کرتے نوجوان کو پولیس اہلکار نے پیچھا کر کے پکڑ لیالیکن پھر آگے جو ہوا دیکھ کر آپ بھی کہیں گے ” سارے پولیس والے ایک سے نہیں ہوتے “
ان اسامیوں سے متعلق 2011ءسے 2016 ءکے دوران اشتہار دئیے گئے تاہم یہ عہدے تاحال خالی پڑے ہیں۔وزارت کیڈ نے جواب میں مزید کہا ہے کہ پیوندکاری مرکز تربیت یافتہ اور پیشہ ور ماہرین کی دستیابی کے بعد ہی فعال ہوگا۔