سرمائے کی قلت، سٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم کو 848 ارب روپے فراہم کر دئیے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم کو 828 ارب روپے کا سرمایہ فراہم کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کے باعث سٹیٹ بینک نے 828 ارب روپے کا سرمایہ فراہم کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سرمایہ 7 دن کیلئے 5.84 فیصد سالانہ شرح سود پر دیا گیا ہے۔