طیارہ حادثہ، معلومات فراہم نہ کرنے پر سینیٹ کا احتجاج مجروح ہوا، چیئرمین سینیٹ کی سیکرٹری ایوی ایشن کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اے ٹی آر طیارہ حادثہ پر توجہ دلاﺅ نوٹس پر سینیٹ کو معلومات فراہم نہ کرنے کے باعث متحدہ اپوزیشن نے واک آﺅٹ کیا۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سیکرٹری ایوی ایشن کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ معلومات فراہم نہ کر کے ایوان کا استحقاق مجروح کیا گیا۔
آصف علی زرداری خودساختہ جلا وطنی ختم کر کے آج دبئی سے کراچی پہنچیں گے ، جیالے پرجوش
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت اجلاس میں اے ٹی آر طیارہ حادثہ سے متعلق ثمینہ عابد کے توجہ دلاﺅ نوٹس پر ایوان کو معلومات فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا اور وفاقی وزراءکی عدم موجودگی پر متحدہ اپوزیشن نے واک آﺅٹ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت کے سامنے اس حادثے پر توجہ دلاو¿ نوٹس کی کوئی اہمیت نہیں اور اتنی لمبی چوڑی کابینہ ہونے کے باوجود کوئی بھی وزیر جواب دینے کیلئے دستیاب نہیں جبکہ ایوی ایشن ڈویژن حادثے کے بارے میں بات کرنے سے ہچکچا رہا ہے۔ .
بھارت اور اسرائیل کے سوا ڈبلیو ٹی او ارکان کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کی پیشکش کی ہے: وزارت تجارت
انہوں نے کہا کہ اے ٹی آر فلیٹ کو گراﺅنڈ کر دیا گیا ہے اور پی آئی اے پرواز سے قبل بکرے ذبح کئے جا رہے ہیں جبکہ پی آئی اے معاملات پر قائم کمیٹی کو بھی معلومات نہیں دی جا رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ خان جیسے شخص کی برداشت بھی ختم ہو گئی ہے، میں نے اب کوئی قدم اٹھایا تو کہیں گے کہ الٹے سیدھے قدم اٹھالیتا ہے۔ پی آئی اے کے ایم ڈی کے استعفے سے ذمہ داری ختم نہیں ہو جائے گی۔
چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹری ایوی ایشن کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کومعلومات فراہم نہیں کی گئیں جس سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔