ریسکیو1122 نے موٹرسائیکل ایمبولنس سروس کیلئے محکمہ خزانہ سے 785 ملین روپے مانگ لئے
لاہور (ویب ڈیسک) ریسکیو 1122 نے صوبہ بھر میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس کیلئے محکمہ خزانہ سے 785 ملین روپے مانگ لئے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت سے منظوری ملتے ہی ریسکیو 1122 کو منصوبے کے لئے فنڈز جاری کردئیے جائیں گے۔ ریسکیو1122 کے مطابق لاہور شہر میں 300 موٹرسائیکلوں کے ذریعے ایمبولینس سروس مہیا کی جائے گی۔