سلطان راہی کے فرزند حیدر سلطان 31 دسمبر کودولہا بنیں گے

سلطان راہی کے فرزند حیدر سلطان 31 دسمبر کودولہا بنیں گے
سلطان راہی کے فرزند حیدر سلطان 31 دسمبر کودولہا بنیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) سلطان راہی کے فرزند اداکار حیدر سلطان 31 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ اداکار سلطان راہی کے صاحبزادے کا نکاح کل مقامی مسجد میں سادگی سے پڑھایا جائے گا۔ 28 دسمبر کو ان کی مایوں اور سنگیت کی محفل میں گلوکار اسد کشور پرفارم کریں گے جبکہ 30 دسمبر کو مہندی اور یکم جنوری کا ولیمہ ہو گا۔ شادی کی تقریبات میں حصہ لینے کیلئے حیدر سلطان کی فیملی کے بہت سے لوگ لاہور پہنچ چکے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ دلہن کا نام نایاب ہے۔ واضح رہے کہ سلطان راہی کے قتل کے بعد ان کی ساری فیملی امریکہ شفٹ ہو گئی تھی۔

مزید :

تفریح -