آصف علی زرداری وطن واپسی کے لیے دبئی ائیر پورٹ پہنچ گئے ،بلاول بھٹو کی اپنے والد کے ساتھ سیلفی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر ان کے ساتھ دبئی ائیر پورٹ پر سیلفی لی ہے جس میں باپ بیٹا دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں ۔
بھارتی مداح نے شاہد آفریدی سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو دبئی ائیر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں جہاں بلاول بھٹو نے ان کے ساتھ سیلفی لے کر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی ہے ۔تصویر میں باپ بیٹا کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں ۔اس سے قبل بلاول بھٹو نے آصف علی زرداری نے گھر سے نکلنے کی تصویر بھی اپ لوڈ کی تھی جس میں آصف علی زرداری قرآن کے سائے میں گھر سے نکل رہے ہیں ۔
President @AAliZardari, begins his journey home. pic.twitter.com/6fqF3L5M0E
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 23, 2016