سابق صدر آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے ،پیپلز پارٹی کے رہنما استقبال کے لیے ائیر پورٹ پر موجود

سابق صدر آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے ،پیپلز پارٹی کے رہنما استقبال کے لیے ...
سابق صدر آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے ،پیپلز پارٹی کے رہنما استقبال کے لیے ائیر پورٹ پر موجود

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری کا طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈکر گیا ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے ہیں اور ان کا خصوصی طیارہ دبئی سے کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا ہے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ،نوید قمر،قائم علی شاہ ،قمر زمان کائرہ ،شیری رحمان اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماوں نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماﺅں نے آصف علی زرداری سے وی آئی پی لاونج میں ملاقات کی ۔مراد علی شاہ نے آصف علی زرداری کو جلسے سے متعلق بھی بریفنگ دی ۔واضح رہے کہ آصف علی زرداری ڈیڑھ سال بیرون ممالک میں قیام کرنے کے بعد آج کراچی پہنچے ہیں ۔ اولڈ ٹرمینل میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جہاںپیپلز پارٹی کے ورکرز ان کے استقبال کے لیے موجود ہیں۔

مزید :

قومی -