جہاز میں گلیکسی نوٹ 7وائی فائی ظاہر ہونے پر پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی

جہاز میں گلیکسی نوٹ 7وائی فائی ظاہر ہونے پر پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی
جہاز میں گلیکسی نوٹ 7وائی فائی ظاہر ہونے پر پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی

  

سان فرانسسکو (آئی این پی)امریکہ میں ایک پرواز کو اس وقت ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک مسافر نے اس کی وائی فائی ڈیوائس کا نام تبدیل کر کے سام سنگ گلیکسی نوٹ7 رکھ دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی سان فرانسسکو سے بوسٹن جانے والی پرواز 358 میں ایک مسافر نے اپنی وائی فائی ڈیوائس کا نام تبدیل کر کے سام سنگ گلیکسی نوٹ7 رکھ دیا جس پر جہاز پر ایک کال جاری کی گئی کہ جس کسی کے پاس بھی نوٹ 7 ہے وہ اس کال کا جواب دیں۔ پائلٹ کی جانب سے مسافروں کو خبردار کیا گیا کہ انھیں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ سکتی ہے۔

عملے کی جانب سے کیے جانے والے اعلانات میں کہا گیا تھا کہ یہ مذاق نہیں ہے ہم لائٹیں آن کر کے اس وقت تک سب کے بیگوں کی تلاشی لیں گے جب تک ہمیں یہ فون مل نہیں جاتا۔یہ کپتان آپ سے مخاطب ہے۔ شاید ہمیں جہاز کا رخ تبدیل کرکے سب کی تلاشی لینا پڑے جب تک کوئی جلد ہی خود نہیں بتا دیتا۔اس کے بعد اس ڈیوائس کے مالک سامنے آئے اور انھوں نے تسلیم کیا کہ جہاز پر سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 نہیں ہے لیکن انھوں نے ان کے ایس ایس آئی ڈی وائرلیس ڈیوائس کا نام تبدیل کر کے سام سنگ گلیکسی نوٹ 71097_ رکھ دیا تھا۔لوکس وشیووسکی کے مطابق بعد میں جہاز کے عملے نے اعلان کیا : خواتین و حضرات، ہم نے ڈیوائس تلاش کر لی ہے۔

خوش قسمتی سے ڈیوائس کا صرف نام تبدیل کیا گیا تھا۔ یہ اصل میں گلیکسی نوٹ 7 نہیں تھا۔خیال رہے کہ امریکی محکمہ مواصلات سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے کئی موبائل فونز کو آگ لگنے کے بعد اس کے جہاز پر لے جانے پر پابندی عائد کر چکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -