بیجنگ میں آئندہ ہفتے ہونے والے سی پیک اجلاس کے حوالے سے شرکت کیلئے چاروں صوبوں کو دعوت مل گئی
اسلام آباد(آن لائن) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آئندہ ہفتے ہونے والے سی پیک اجلاس کے حوالے سے شرکت کیلئے چاروں صوبوں کو دعوت دی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی حکومت اور چاروں صوبائی حکومت اس بات پر متفق ہوگئی ہیں سی پیک منصوبے کے تحت ہر صوبے میں دو صنعتی پارک بنائے جائیں گے اس بات کا فیصلہ وفاقی وزیر برائے پلاننگ کمیشن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتیں 29 دسمبر کو بیجنگ میں سی پیک کے حوالے سے میری جوائنٹ کو آپرییشن کمیٹی میں مشترکہ طور پر شرکت کرینگی سی پیک منصوبے کے تحت پنجاب میں اورنج لائن منصوبہ سندھ کراچی میں سرکلر ریلوے جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دو ماس ٹرانزٹ معاہدوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن پر 51ملین ڈالر لاگت آئے گی منصوبہ قائم کئے جائینگے ۔