کراچی میں گرفتاریوں کے حوالے سے حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے:مریم اورنگزیب

کراچی میں گرفتاریوں کے حوالے سے حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے:مریم اورنگزیب
کراچی میں گرفتاریوں کے حوالے سے حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے:مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے کراچی میں آصف علی زرداری کے دوست کے دفاتر پر چھاپے سے لا تعلقی کا اظہار کردیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرفتاریوں کے حوالے سے حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں ،چھاپے اور آپریشن سے متعلق تمام معاملات اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں طے ہوتے ہیں ۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی نہ کریں ۔واضح رہے کہ رینجرز نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں اور اہم سیاسی رہنماﺅں کے دفاتر اور فرنٹ مین کے گھر پر چھاپوں کے دوران 4 افراد کو حراست میں لے کر منی لانڈرنگ سے متعلق اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ چھاپے ایسے وقت میں مارے گئے ہیں جب آصف علی زرداری دبئی سے کراچی پہنچے ہیں ۔

وطن واپسی سے قبل آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں کے دفاتر اور فرنٹ مین کے گھر پر چھاپے، 5 افراد زیر حراست، منی لانڈرنگ سے متعلق اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں، اسلحہ بھی برآمد ہوا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

مزید :

قومی -اہم خبریں -