آصف علی کی خوشخبری، حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان یا سندھ میں براہ راست سرمایہ کاری لانا بھی ہو سکتی ہے: حامد میر

آصف علی کی خوشخبری، حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان یا سندھ میں براہ راست سرمایہ ...
آصف علی کی خوشخبری، حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان یا سندھ میں براہ راست سرمایہ کاری لانا بھی ہو سکتی ہے: حامد میر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے جن خوشخبریوں کی بات کی ہے وہ سیاسی بھی ہو سکتی ہیں او رغیر سیاسی بھی، قوی امکان ہے کہ وہ بھی شہباز شریف کی طرح اپنے ذاتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے براہ راست سندھ میں سرمایہ کاری لا رہے ہیں۔

زرداری کے قریبی ساتھی انورمجید کے دفتر پر چھاپہ ، فرنٹ مین گرفتار، پوچھ گچھ

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کارکنوں سے خطاب جن خوشخبریوں کی بات کی ہے وہ سیاسی بھی ہو سکتی ہے اور غیر سیاسی نوعیت کی بھی ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے شہباز شریف کی طرح سندھ اور کراچی میں براہ راست سرمایہ کاری لانے کیلئے چین اور ترکی سمیت دیگر ممالک سے بات چیت کی ہے۔

پاکستان کھپے، ملک میں بہت مایوسی ہے لیکن میں امید کا پروگرام لایا ہوں، کشمیر پاکستان بن کر رہے گا، 27 دسمبر کو دوبارہ ملاقات ہو گی: آصف علی زرداری

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں موجود چند سفراءسے ملاقاتیں بھی کر لی ہیں اور آنے والے دنوں میں انہیں لاڑکانہ، نوابشاہ اور سکھر سمیت دیگر شہروں کا دورہ بھی کرایا جا سکتے ہیں اس کے علاوہ کچھ وفد بھی آئیں گے تاہم زیادہ امکان یہی ہے کہ ان کی خوشخبری موجودہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان ہو گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -