سراج الحق کا سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کو فون ،والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

سراج الحق کا سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کو فون ،والدہ کی وفات پر ...
سراج الحق کا سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کو فون ،والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے ذوالفقار مرزا کو فون کر کے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ،مرحومہ کیلئے مغفرت اور خاندان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔دوسری طرف جماعت اسلامی کے نائب امراء اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ ،راشد نسیم ،میاں محمداسلم،حافظ محمد ادریس ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور سابق امیر سید منور حسن نے بھی ذوالفقار مرزا کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

مزید :

لاہور -