چوہدری نثارکے بیانات کے بعد چھاپے مارکرغلط تاثردیاگیا،زرداری صاحب کی واپسی سے مخالفین پریشان ہیں :مولا بخش چانڈیو
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارکے تلخ بیانات کے بعد کراچی میں آج چھاپے مارکرلوگوں کوغلط تاثردیا گیا ہے،یہ کاروائی کراچی میں کل بھی ہو سکتی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے چھاپوں سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج کراچی میں مارے گئے چھاپوں پر سندھ حکومت اور سندھ پولیس کواعتماد میں نہیں لیاگیا۔کراچی میں چھاپے مارکر لوگوں کو یہ تاثر دیا گیا ہے کہ یہ تمام کارروائیاں سیاسی معاملات سے وابستہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کاروائی کراچی میں کل بھی ہو سکتی تھی ،آج کوئی دہشت گردی تونہیں ہو رہی تھی۔ایسی کونسی حکومت ہو گی جو بد امنی کا ساتھ دے گی ،مینڈیٹ کے مطابق کام کرنے سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدرآصف علی زرداری کی وطن آمد سے مخالفین کی آنکھیں کھل گئیں ،وہ خیریت سے وطن واپس آگئے ہیں اور تمام تر افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔بلاول بھٹو آصف علی زرداری کے تجربے اور تدبر کے ساتھ پارٹی کی قیادت کریں گے۔جب بلاول بھٹوپارٹی کی قیادت کرےگاتوہم مخالفین کوکہیں گے کہ " پگڑی سنبھال جٹا"،ابھی تو شروعات ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کے تجربے سے مخالفین اب پریشان ہوجائیں گے۔
”زرداری ریٹرنز“ آصف علی زرداری کی دبنگ اینٹری کیساتھ ہی پھر سے ’اڑن چھو‘ ہونے کی خبر بھی آ گئی
مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ کراچی میں ایک عرصے سے بے امنی پھیلی ہوئی تھی جو سندھ پولیس اور رینجرز کی بدولت کم ہو گئی ہے۔اگرکوئی شخص مجرم ہے تو اسے گرفتار کیا جائے،ہم کسی کاروائی میں رکوٹ نہیں کرتے،ہم نے ایک بہتر فضا والی روایت قائم کی ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑی محنت سے تاثر قائم کیاتھا کہ اداروں کے درمیان اختلافات نہیں ہیں لیکن آج کی کاروائی سے نقصان پہنچا۔