عالیہ بھٹ ہاتھ پکڑنے پر سیخ پا، مداح کو کھری کھری سنادیں

عالیہ بھٹ ہاتھ پکڑنے پر سیخ پا، مداح کو کھری کھری سنادیں
عالیہ بھٹ ہاتھ پکڑنے پر سیخ پا، مداح کو کھری کھری سنادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جودھپور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انڈیا سے آئے روز خواتین کے خلاف رونما ہونے والے افسوسناک واقعات میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں لیکن اب ان جرائم میں اس حد تک اضافہ ہوچکا ہے کہ کوئی بھی خاتون ہوس پرستوں سے محفوظ نہیں رہی۔ ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی جودھپور ایئر پورٹ پر ہوا جہاں وہ عوام کی بھیڑ میں پھنس کر رہ گئیں اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک مداح نے ان کا ہاتھ پکڑ لیاجس پر اداکارہ غصے سے آگ بگولا ہوگئیں اور نوجوان کو کھری کھری سنادیں۔

آج کل کے نوجوان شادی سے کیوں گھبراتے ہیں ؟انتہائی دلچسپ وجوہات سامنے آگئیں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک امریکی میگزین کیلئے فوٹو شوٹ کرانے کے بعد واپس ممبئی جارہی تھیں جب وہ جودھپور ایئر پورٹ پر پہنچیں تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور کافی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اسی بھیڑ کے دوران ایک نوجوان نے موقع کو غنیمت جانا اور جلدی سے ادکارہ کا ہاتھ پکڑ لیا۔ نوجوان کے ہاتھ پکڑنے کی دیر تھی کہ اداکارہ کا پارہ ہائی ہوگیا اور وہیں اسے کھری کھری سنادیں۔سکیورٹی اہلکاروں نے جب معاملہ بڑھتا ہوا دیکھا تو فوری طور پر مداخلت کی اور معاملہ رفع دفع کرایا۔

مزید :

تفریح -