اوباما کا جاتے جاتے اہم قدم ’’مسلم رجسٹریشن پروگرام ‘‘ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اوباما کا جاتے جاتے اہم قدم ’’مسلم رجسٹریشن پروگرام ‘‘ ختم کرنے کا اعلان ...
اوباما کا جاتے جاتے اہم قدم ’’مسلم رجسٹریشن پروگرام ‘‘ ختم کرنے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر براک اوبامانے اپنی مدت صدارت پوری ہونے سے قبل جاتے جاتے مسلمانوں کے حوالے سے اہم قدم اٹھا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دے دیا ،اوباما نے نائن الیون کے بعد سے جاری ہونے والے ’’مسلم رجسٹریشن پروگرام ‘‘ختم کرنے کا اعلان کر دیا،اوباما نے یہ بڑا قد م نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کے ایک دن بعد اٹھایا ہے ، جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلہ پرپابندی لگانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:آپ کے والد امریکہ کو تباہ کررہے ہیں، طیارے میں ٹرمپ کی بیٹی سے جملے بازی، مسافر کو اتار دیا گیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے 9/11 کے بعد سے جاری ’’مسلم رجسٹری پروگرام‘‘ کو سرکاری طور پر ختم کر دیا ہے ،تاہم یہ نظام سال 2011ء سے غیر موثر تھا۔ اب ٹرمپ کو اس سلسلے میں اگر کوئی پروگرام شروع کرنا ہوگا ، تو انہیں دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑے گا۔قابل ذکر ہے کہ این ایس ای ای آر ایس کا استعمال خاص طور پر عرب اور مسلم ممالک کے شہریوں کا ٹریک ریکارڈ رکھنے کے لئے کیا جاتا تھا۔ اوباما نے سال 2011 ء میں ہی اس کو منسوخ کر دیا تھا تاہم اس کو سرکاری طور پر ختم کرنا اوباما انتظامیہ کی جانب سے مضبوط پیغام مانا جائے گا۔یاد رہے کہ سال 2002ء میں بش انتظامیہ نے یہ سسٹم شروع کیا تھا۔ اس کے تحت مسلم ممالک سے آنے والے لوگوں کو اپنی زیادہ سے زیادہ معلومات مہیا کرانی ہوتی تھی،جبکہ جو لوگ 30 دن سے زیادہ امریکہ میں رہنے کا ارادہ رکھتے تھے ، ان کو مزید معلومات دینی پڑتی تھی۔