لمبی فلائٹ پر تھکن سے بچنے کا بہترین طریقہ ماہرین نے بتادیا

لمبی فلائٹ پر تھکن سے بچنے کا بہترین طریقہ ماہرین نے بتادیا
لمبی فلائٹ پر تھکن سے بچنے کا بہترین طریقہ ماہرین نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)طویل فضائی سفر انتہائی اکتا دینے والا ہوتا ہے جس میں سفر کے اختتام پر بسااوقات تھکن اور دیگر عوامل کے باعث مسافر بیمار بھی پڑ جاتے ہیں۔تاہم فضائی سفر کے ماہرین نے 25ایسی ہدایات دے دی ہیں جن پر عمل کرکے طویل پرواز کے اختتام کو بھی خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”مسافروں کو اپنے ٹکٹ پہلے سے بک کروا لینے چاہئیں، اس طرح اپنی مرضی کی سیٹ کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ اپنے سفری بیگ کو ہلکا رکھیں اور اس میں غیرضروری سامان نہ ٹھونسیں۔عموماً لوگ کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ کا انتخاب کرتے ہیں لیکن اس سے ان کے پاس ٹانگیں پھیلانے کے لیے زیادہ جگہ نہیں ہوتی، ہمیشہ قطار کی پہلی سیٹ منتخب کریں، اس طرح آپ درمیان میں چلنے والے راستے پر بھی ٹانگیں پھیلا سکیں گے۔سفر سے قبل اپنی ڈیوائسزموبائل فون وغیرہ کو اچھی طرح ری چارج کر لیں اور اپنے ٹیبلٹ میں اپنی پسند کی فلمیں ڈاﺅن لوڈ کر لیں اور اپنے ساتھ معیاری ہیڈفون لے کر جائیں جو کیبن کے شور سے آپ کو بچا سکیں۔“

دوران پرواز پائلٹ ایسا لباس پہن کر جہاز میں پھرنے لگا کہ مسافروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، ائیرلائن انتظامیہ بھی شرمندہ ہوگئی کیونکہ۔۔۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ”اپنی کام کی فائلز اپنی ڈیوائس میں محفوظ کر لیں تاکہ ان تک رسائی کے لیے آپ کو انٹرنیٹ کی ضرورت نہ پڑے۔ جہاز میں سوار ہونے کے بعد ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لیے بہت سا پانی پیجئے اور موئسچرائزر استعمال کیجیے۔سفر کے دوران وقفے وقفے سے جہاز میں چہل قدمی کرتے رہیے تاکہ آپ کا دوران خون بہتر رہے۔ دوان سفر ہمیشہ آرام دہ لباس پہنیں ، تنگ اور نامناسب لباس آپ کے سفر کو عذاب بنا دے گا۔ ایسا لباس استعمال کریں جو سردی یا معتدل موسم دونوں کے لیے مناسب ہو۔ اس کے علاوہ اپنے ساتھ سفری تکیہ لانا مت بھولیں۔ پرشورجہاز میں جاکر سونے کی بجائے سوار ہونے سے پہلے ہی مناسب آرام کر لیں۔ اپنی گھڑی پر وقت اپنی منزل مقصود کے وقت کے مطابق تبدیل کر لیں اور اسی کے حساب سے کام کریں۔ اپنے ساتھ کھانے کی کچھ اضافی چیزیں لے کر آئیں۔ سفر کے دوران اپنی ٹانگوں کو اکڑاتے رہیں، اس سے بھی تھکاوٹ میں کمی واقع ہو گی۔ اپنے سفر کو تعمیری بنائیں اور کوئی کام کرتے رہیں۔ اس طرح آپ کا دھیان بٹا رہے گا۔ سفر کے دوران اپنی قیمتی چیزوں کا دھیان رکھیں۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -