’امریکہ کے ساتھ جنگ اب ناگزیر ہوچکی‘ بڑے ایشیائی ملک نے طبل جنگ بجادیا، یہ چین نہیں بلکہ۔۔۔

’امریکہ کے ساتھ جنگ اب ناگزیر ہوچکی‘ بڑے ایشیائی ملک نے طبل جنگ بجادیا، یہ ...
’امریکہ کے ساتھ جنگ اب ناگزیر ہوچکی‘ بڑے ایشیائی ملک نے طبل جنگ بجادیا، یہ چین نہیں بلکہ۔۔۔

  

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کی نت نئی دھمکیاں اور ایٹمی تجربات امریکہ کی نیندیں حرام کیے رکھتے ہیں۔ اب ان میں ایک اور دھمکی کا اضافہ ہو گیا ہے۔ شمالی کوریا نے امریکہ کو نئی دھمکی میں کہا ہے کہ ”ہمارے خلاف عالمی پابندیوں کے جواب میں امریکہ کو جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“ ڈیلی کالر کی رپورٹ کے مطابق شمالی کورین وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ہمارے خلاف پابندیوں کی نئی قرارداد آنے سے کورین خطے میں بہت جلد جنگ چھڑنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور اس جنگ کو روکنے کے لیے کوئی عدالتی یا آئینی میکانزم موجود نہیں ہے۔ شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کی قرار داد جنگ کے اعلان کے مترادف ہے۔“

جرمن صدر کی سکول میں آمد، مسلمان لڑکی نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی اس کے جذبہ ایمانی کی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”امریکہ اور دیگر ممالک جو قرارداد لانے میں ملوث ہیں، وہی اس کے سنگین نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔“واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں قرارداد 2321شمالی کوریا کے 9ستمبر کو کیے گئے انتہائی طاقتور ایٹمی تجربے کے بعد پیش کی گئی ہے۔ اس قرار داد میں شمالی کوریا کی دھاتی و معدنی برآمدات پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ دھاتی و معدنی برآمدات شمالی کوریا کا ایک بڑا ذریعہ آمدن ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -