ہائی کورٹ :نو منتخب میئر کی نااہلی کی درخواست پر جواب طلب

ہائی کورٹ :نو منتخب میئر کی نااہلی کی درخواست پر جواب طلب
ہائی کورٹ :نو منتخب میئر کی نااہلی کی درخواست پر جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب میئر لاہورکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی نااہلی کی درخواست پر نوٹسزجاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت اور مبشر جاوید سے 16جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے یہ نوٹس میاں شکیل ایڈووکیٹ کی درخواست پر جاری کئے ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کرنل (ر)مبشر جاوید چیف وارڈن سول ڈیفنس کے سرکاری عہدے پر فائز رہے ہیں اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا حصہ ہیں اور ماہانہ اعزازیہ بھی وصول کر رہے ہیں، قانون ،آئین اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت سرکاری ملازم 2سال تک کسی عوامی کی عہدے کی ذمہ داریاں نہیں سنبھال کرسکتا، کرنل (ر)مبشر جاوید نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ،انہیں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63کی روشنی میں نااہل قرار دیا جائے، پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ یہ اصول طے کر چکی ہے کہ سرکاری محکموں میں اعزازی طور پر فرائض سرانجام دینے والے افراد سروس آف پاکستان کی تعریف میں نہیں آتے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں میئر لاہورکی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت ہے، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت اور مبشر جاوید کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 16جنوری تک جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

لاہور -