ہائی کورٹ ، شراب کی خرید وفروخت پر پابندی کے لئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے روبرو شراب کی خرید و فروخت پر پابندی اور اس کے لائسنسوں کی منسوخی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔درخواست گزارمقامی وکیل محمد عزیزکی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شراب کی فروخت کیلئے لائسنسوں کے اجراءاور شراب کی خرید و فروخت پر موثر پابندی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ شراب کی خرید و فروخت ہو رہی ہے۔ درخواست گزار نے تشویش کا اظہار کیا کہ شراب کی خرید وفروخت کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے لہذا نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے شراب کی خرید و فروخت پر پابندی اور شراب کی فروخت کیلئے لائسنسوں کے اجرا کی منسوخی کی جائے۔