منشیات کے مقدمات میں 500ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

منشیات کے مقدمات میں 500ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
منشیات کے مقدمات میں 500ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمات میں ضمانتیں کرانے کے بعد مفرور ہونے والے 500ملزموں کواشتہاری قرار دے کر ان کے ضامنوں کے خلاف کارروائی جبکہ متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کوان ملزمان کوگرفتار کرنے کا حکم دیاہے ۔

سیشن عدالت میں میں منشیات کی 4 عدالتیں کام کر رہی ہے جن کی عدالتوں صوبائی دارالحکومت کے 80تھانوں میں درج ہونے والے منشیات کے کیسوں کی سماعت کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ گزشٹہ 30دنوں کے دوران عدالت سے 500ملزمان نے معمولی منشیات کے مقدمات میں ضمانت کرائی لیکن بعد میں وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث مقدمات التواءکا شکار ہورہے ہیں تاہم عدالت نے بھی بار بار ان ملزمان کوطلبی کے نوٹسز جاری کئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

گزشتہ روز عدالت نے مذکورہ ملزمان کے ضامنوں کو طلب کیا لیکن وہ بھی پیش نہ ہوے جس پر عدالت نے مذکورہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوے ان کے کیس داخل دفتر کر دیئے ہیں اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ان کے ضمانوں کے خلاف بھی پولیس کو کارروائی کا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

لاہور -