پیپلز پارٹی کی چوہدری نثار کے خلاف مہم وزیر اعظم ہاؤس کے اشارے پر چل رہی ہے: سلیم صافی

پیپلز پارٹی کی چوہدری نثار کے خلاف مہم وزیر اعظم ہاؤس کے اشارے پر چل رہی ہے: ...
پیپلز پارٹی کی چوہدری نثار کے خلاف مہم وزیر اعظم ہاؤس کے اشارے پر چل رہی ہے: سلیم صافی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی چوہدری نثار کے خلاف مہم بھی وزیر اعظم ہاو¿س کے اشارے پر چلائی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری شروع سے ہی رابطے میں ہیں ۔ دونوں کے تعلقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ہیں جبکہ کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے سابق صدر سے مشاورت کی جاتی ہے۔

”زرداری ریٹرنز“ آصف علی زرداری کی دبنگ اینٹری کیساتھ ہی پھر سے ’اڑن چھو‘ ہونے کی خبر بھی آ گئی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس اور سابق صدر کے دوستانہ تعلقات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی نے چوہدری نثار کے خلاف جو مہم شروع کر رکھی ہے اس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اسے وزیر اعظم ہاؤس کی آشیر باد حاصل ہے۔

مزید :

اسلام آباد -