آصف زرداری کو سیاست کا حق ہے،اپنی مرضی سے گئے اور واپس آرہے ہیں:جہانگیر ترین

آصف زرداری کو سیاست کا حق ہے،اپنی مرضی سے گئے اور واپس آرہے ہیں:جہانگیر ترین
آصف زرداری کو سیاست کا حق ہے،اپنی مرضی سے گئے اور واپس آرہے ہیں:جہانگیر ترین

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ آصف زرداری کوسیاست کرنے کا حق ہے وہ اپنی مرضی سے بیرون ملک گئے اور اپنی مرضی سے واپس آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک جہانگیر ترین کا گارڈن ٹاون میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمران پردے کے پیچھے ایسے کام کرتے ہیں جو اداروں پراثرانداز ہوتے ہیں اور قوم کو بھی شرمندگی کا سامناکرنا پڑتا ہے،بلدیاتی انتخابات مقبولیت کا پیمانہ نہیں ہے ،مقبولیت کا حصول عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے سے ہوتا ہے کرپشن کرنے یا عوام کا پیسہ چوری کرنے سے کبھی عوام کی محبت حاصل نہیں کی جاسکتی، انہوں نے پانامہ کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کافیصلہ جلد آنے کی امید ہے، عدالت کے فیصلے سے کرپٹ حکمرانوں کا چہرہ عوام کے سامنے آجائے گا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، ہماری جماعت نے ہمیشہ ملک میں تبدیلی لانے کا نعرہ بلند کیا اور عوام کے حقوق کی خاطر دھرنا دیا ،عوام بھی اس ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور تبدیلی کے حامی ہی تحریک انصاف کو ووٹ کاسٹ کرتے ہیں،یہ نہیں ہو سکتا کہ تبدیلی کی بات کر نے والے ن لیگ کو ووٹ ڈالیں،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے موقف اختیار کیا کہ تمام ریجنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے ،بلدیاتی انتخابات میں کچھ رہنماوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جن کے خلاف ایکشن ہوگا۔

مزید :

لاہور -