پاکستان میں ہاکی شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

پاکستان میں ہاکی شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی
پاکستان میں ہاکی شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کھیل ہاکی کے مردہ گھوڑے میں ایک بار پھر جان پڑ گئی اور قومی ہاکی ٹیم نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی پالیسی میں تبدیلی کے بعد اگلے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 2018ءکے ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کی تعداد12 سے بڑھا کر16کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد پہلی بار 2014ءکے ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی قومی ہاکی ٹیم کیلئے بھی میگا ایونٹ میں شرکت کے امکانات وسیع تر ہوگئے ہیں۔

نئے قانون کے مطابق ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے4، 4 گروپس پر مشتمل4 پولز ہوں گے اور اپنے پول کی ہر فاتح کوالیفائرز ٹیم کوارٹر فائنلز کے لیے بھی کوالیفائی کرے گی جبکہ پول میں آخری نمبر پر آنے والی ٹیم باہر ہو جائے گی، اسی طرح کوارٹر فائنل مقابلوں میں ناکام ٹیمیں بھی فیصلہ کن مرحلوں تک رسائی سے محروم ہو جائیں گی جس کے بعد سیمی فائنلز اور پوزیشن میچز شروع ہوں گے۔

مزید :

کھیل -