غیر ملکیوں کیلئے سعودی عرب سے سب سے شاندار خوشخبری سامنے آگئی، سب سے بڑا خطرہ ٹل گیا، حکومت نے واضح اعلان کردیا

غیر ملکیوں کیلئے سعودی عرب سے سب سے شاندار خوشخبری سامنے آگئی، سب سے بڑا خطرہ ...
غیر ملکیوں کیلئے سعودی عرب سے سب سے شاندار خوشخبری سامنے آگئی، سب سے بڑا خطرہ ٹل گیا، حکومت نے واضح اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی مالی مشکلات کے پیش نظر خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ نئے بجٹ میں نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں مگر وزیر خزانہ نے یہ کہہ کر سب کو خوش کردیا کہ شہریوں، سعودی کمپنیوں اور غیر ملکیوں میں سے کسی پر بھی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ بات وزیر خزانہ محدم الجدان نے گزشتہ روز بجٹ پیش کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوںنے اس موقع پر مالیاتی توازن پروگرام 2020ءاور سٹیزن اکاﺅنٹ انیشی ایٹو کا اعلان بھی کیا۔ اس پروگرام کے تحت محدود آمدنی والے شہریوں کے اکاﺅنٹ میں حکومت کی جانب سے رقم جمع کروائی جائے گی، جسے وہ بوقت ضرور نکال سکتے ہیں۔

سعودی حکومت نے ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے ترسیل زر پر 6فیصد ٹیکس نافذ کرنے پر غورشروع کردیا
حکومت نے اس مقصد کے لئے شہریوں کو آمدنی کے لحاظ سے پانچ گروپوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے اور دوسرے گروپ میں شامل شہریوں کو چھ افراد پر مشتمل کنبے کے لئے ماہانہ 1200ریال دئیے جائیں گے۔ تیسرے گروپ والوں کو ماہانہ 1000 ریال اور چوتھے گروپ میں شامل شہریوں کو ماہانہ 600 ریال دئیے جائیں گے۔ پانچوں گروپ میں شامل یا ماہانہ 21000 ریال سے زائد آمدنی والے شہریوں کو سرکاری امداد نہیں دی جائے گی۔

سعودی حکومت امدادی اکاﺅنٹ 25 ارب ریال کی مجموعی رقم سے کھول رہی ہے جبکہ 2020ءمیں یہ رقم 60 ارب ریال کردی جائے گی۔ حکومتی امداد کے لئے شہریوں کی رجسٹریشن فروری میں شروع ہوگی جبکہ یکم جون سے رقم کی ادائیگی شروع کردی جائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -