رینجرز کی بلدیہ ٹاﺅن میں کارروائی، زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد

رینجرز کی بلدیہ ٹاﺅن میں کارروائی، زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد
رینجرز کی بلدیہ ٹاﺅن میں کارروائی، زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )رینجرز نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاﺅن میں کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجما ن رینجر ز کا کہناہے کہ بلدیہ ٹاﺅن میں کارروائی کے دوران ایم کیوایم کے عسکری ونگ کے زیر استعمال اسلحے کا ذخیرہ برآمد کر لیاگیاہے ،اسلحہ خالی پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا تھا ۔ترجمان کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ شہر میں بے امنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہونا تھا ۔برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 3 ایس ایم جی، 3 کلاشنکوف، 4 رپیٹر ، پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔

مزید :

کراچی -