لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے اب انتہائی بھیانک رخ اختیار کر لیا ہے اور گھروں میں گھس کر خواتین کی عزت پر حملے کئے جانے کے واقعات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔
بڑے اسلامی ملک میں آسٹریلوی سیاحوں کے ساتھ سرعام ایسا سلوک کہ سن کر آپ بھی کانپ جائیں گے
اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر شہر کے علاقے سٹارک پورٹ میں ایک خاتون کو اس وقت جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر پر کمسن بچوں کے ساتھ تنہا تھیں۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ رات ساڑھے 10 بجے ان کے بیرونی دروازے پر دستک ہوئی تو وہ بچوں کو بیڈ روم میں تنہا چھوڑ کر دروازہ کھولنے گئیں ۔ جونہی انہوں نے دروازہ کھولا تو ایک دراز قد ایشیائی باشندہ زبردستی اندر داخل ہوا اور انہیں دبوچ لیا۔ اس بدمعاش نے خاتون کو اپنی درندگی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، اور اس دوران خاتون کی چیخ و پکار پر بھی اسے رحم نہ آیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے لئے یہ بات مزید دردناک تھی کہ اس کی چیخوں کی آواز اس کے کمسن بچوں تک بھی پہنچ رہی تھی، جو خوف سے سہم چکے تھے۔
سٹارک پورٹ پولیس کے مطابق ملزم کا قد تقریباً 6فٹ ہے اور وہ حلیے سے ایشیائی معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی کو بھی ملزم کے بارے میں کچھ معلوم ہو تو وہ فوراً اطلاع دے۔