عوام کو کسی نے روٹی کپڑا مکان،کسی نے پختون اور کسی نے کچھ اورکہہ کردھوکادیا::پرویز خٹک

عوام کو کسی نے روٹی کپڑا مکان،کسی نے پختون اور کسی نے کچھ اورکہہ ...
عوام کو کسی نے روٹی کپڑا مکان،کسی نے پختون اور کسی نے کچھ اورکہہ کردھوکادیا::پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد عوام کی زندگی کو بہتر بناناہے،عوام کو کبھی روٹی کپڑا کے نام پر دھوکا دیا اور کبھی پختونوں کے نام پر دھوکا دیاگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیوں کامحور قومی دولت لوٹنا، تقرریوں،تبادلوں کی قیمتیں وصول کرنا ہے، عوام کو کسی نے روٹی کپڑا مکان،کسی نے پختون اور کسی نے کچھ اورکہہ کردھوکادیالیکن تحریک انصاف خیبرپختونخوامیں انصاف پرمبنی معاشرہ قائم کر نے کے لئے کوشاں ہے صوبے میںامن و امان اور انصاف قائم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جس طرح چھوٹے منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا ہے اس سے ان کی محرومیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید :

نوشہرہ -