پلی بارگین سے3 ارب کی رقم حاصل ہوگی، تحقیقات میں 100 سے ز ائد بینک اکاونٹس چیک کیے، : ڈی جی نیب

پلی بارگین سے3 ارب کی رقم حاصل ہوگی، تحقیقات میں 100 سے ز ائد بینک اکاونٹس چیک ...
پلی بارگین سے3 ارب کی رقم حاصل ہوگی، تحقیقات میں 100 سے ز ائد بینک اکاونٹس چیک کیے، : ڈی جی نیب

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی نیب بلوچستان طارق محمود ملک نے کہا ہے کہ پلی بارگین کے ذریعے تقریباً 3 ارب کی رقم حاصل ہوگی،نیب نے تحقیقات کے دوران 100 سے ز ائد بینک اکاونٹس چیک کیے جبکہ لوکل گورنمنٹ کا پیسہ 6 اکاونٹس کے ذریعے مختلف اکاونٹس میں گیاتھا۔

مہاجروں کو کیڑے مکوڑے سمجھنے والے اپنا قبلہ درست کریں، لندن والوں سے جان چھوٹی تو یہاں کے بیوپاری آگئے:مصطفی کمال

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل مجید کے26 اکاونٹس میں بھی پیساکک بیکس اورکمیشن کی مد میں جاتارہا،نیب نے بڑے کٹھن مراحل سے گزرکرکرپٹ عناصر سے رقم وصول کی ہے۔6 اکاونٹس کے ذریعے ملزمان نے کراچی میں 11 بنگلے اورمتعدد جائیدادیں خریدیں، پلی بارگین کافیصلہ بلوچستان کے لوگوں کوترقی کے ثمرات بہم پہنچانے کیے لیے کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پلی بارگین رقم ریکورکرنے کی تیزترین صورت تھی، ملزمان نے ایک ارب روپے کی جائیدادیں بھی سرنڈر کیں ۔

اطالوی ٹی وی چینل کی نشریات کے دوران کیمرہ مین نے خاتون اینکر کی ایسی شرمناک ویڈیوبنالی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

انہوں نے کہا کہ پلی بارگین کے تحت ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ سے96 کروڑ ریکورکیے جارہے ہیں،یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری ہے۔کسی بھی ملزم کوراستہ نہیں دیاگیا،بلا امتیاز کارروائی کویقینی بنایا جائے گا،پلی بار گین سے حاصل رقم غبن شدہ رقم سے بھی زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشتاق رئیسانی اورسہیل مجید شاہ کی پلی بارگین کے بعدکیس بند نہیں ہواجبکہ سابق مشیرخزانہ سمیت دیگرملزمان کیخلاف ریفرنس جلدداخل کیاجائے گا ۔

مزید :

کوئٹہ -