اومنی گروپ نے رینجرز کی جانب سے برآمد کیے جانے والے اسلحے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

اومنی گروپ نے رینجرز کی جانب سے برآمد کیے جانے والے اسلحے سے لاتعلقی کا اظہار ...
اومنی گروپ نے رینجرز کی جانب سے برآمد کیے جانے والے اسلحے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اومنی گروپ آف انڈسٹریزنے رینجرز کی جانب سے برآمد کیے جانے والے اسلحے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا اور کہا ہے کہ رینجرز نے جس دفتر سے اسلحہ برآمد کیا وہ ان کا نہیں ہے۔
اومنی گروپ آف انڈسٹریز کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج دن 1 بجے رینجرز ہمارے 2 دفاترمیں داخل ہوئی اور دفاتر میں موجود افراد کو ایک کمرے میں بند کرکے تلاشی لی، تقریباً 1 گھنٹہ تلاشی لینے کے بعد رینجرز چند فائلز اور سی سی ٹی وی ویڈیوکا رکارڈ ساتھ لے گئی جبکہ 2 ملازمین کاشف اور کامران منیر کو بھی حراست میں لے لیا۔

آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی کے دفاتر میں کارروائیوں کی تفصیلات جاری، 5 افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد: ترجمان رینجرز
بیان میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے کچھ دیربعدرینجرز کی پریس ریلیزمیں5 ملازمین اور اسلحے کی برآمدگی کا بتایاگیا تاہم آئی آئی چند ریگر روڈ پر جس دفتر پر چھاپہ مارا گیا وہ ہمارا نہیں ، ہمارے 2 ملازمین کاشف شاہ اورکامران منیرکوحراست میں لیاگیاہے جبکہ رجب علی راجڑ، شہزاد شاہ اور اجمل خان کا ہماری کمپنی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ چھاپے کے وقت ہمارے دفتر میں موجود تھے جبکہ جو اسلحہ برآمد کیا گیا ہے وہ بھی ہمارا نہیں ہے ۔
گروپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اومنی گروپ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں یا کاروبارمیں ملوث نہیں ، حکومت سندھ اور عدلیہ اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات کروائیں اور ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے۔

مزید :

کراچی -