پاکستان کا روشن اور خوشحال مستقبل جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام میں ہے:عنایت اللہ خان

پاکستان کا روشن اور خوشحال مستقبل جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام میں ...
پاکستان کا روشن اور خوشحال مستقبل جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام میں ہے:عنایت اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیرِ بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا روشن اور خوشحال مستقبل جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام میں ہے اور اسی استحکام کیلئے نوجوانوں کو آگے بڑھ کر بھر پور سیاسی کر دار ادا کر نا ہوگا، جمہوری استحکام کے نتیجے میں ملک آئندہ چند برسوں میں دنیا کے 10طاقتور ملکوں کی صف میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

اسلامی جمیعت طلبہ اسلام آباد کے زیرِ اہتمام’’ جمہوریت کیلئے اظہارِ رائے کی آزادی ‘‘کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عنائت اللہ خان نے کہا کہ آئین کے اندر رہتے ہوئے اظہار رائے جمہوریت کیلئے ضروری ہے لیکن یہ اظہار رائے مذہب کے بنیادی ارکان سے متصادم نہ ہو اور کسی ذات پر ذاتی یا شخصی حملہ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور آج کے یہ نوجوان کل کے لیڈر ز اور اچھے پارلیمنٹیرین ثابت ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مشہور فلاسفر روسو سے متعلق جو قول مشہور ہے کہ انسان بنیادی طور پر آزاد پیدا ہوا ہے یہ قول سب سے پہلے حضرت عمرؓ نے فرمایا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -