زرداری کے طرزسیاست سے اختلاف ہوسکتاہے، کسی کی گرفتاری کوان کی وطن واپسی کے ساتھ جوڑنادرست نہیں:خواجہ سعد رفیق

زرداری کے طرزسیاست سے اختلاف ہوسکتاہے، کسی کی گرفتاری کوان کی وطن واپسی کے ...
زرداری کے طرزسیاست سے اختلاف ہوسکتاہے، کسی کی گرفتاری کوان کی وطن واپسی کے ساتھ جوڑنادرست نہیں:خواجہ سعد رفیق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کی طرزسیاست سے اختلاف ہوسکتاہے کسی کی گرفتاری کوان کی وطن واپسی کے ساتھ جوڑنادرست نہیں ،رینجرزنے کسی کوگرفتارکیاہے توتفصیل بھی بتائے گی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کی جماعت اپوزیشن میں ہے ،ہماران سے سیاسی اختلاف ہے ،پیپلزپارٹی کے نمائندے ہم پرتنقیدنہیں کریں گے توکس پرکریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کسی کادوست کسی غلط رویے میں ملوث ہے ،تواس کاکچھ اورمطلب نکالنادرست ہے ۔آصف زرداری کی سیاست سے اختلاف کیاجاسکتاہے لیکن انتقامی کارروائی کاتاثردرست نہیں ۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری سمجھ داری کی بات کرتے ہیں ،لڑائی جھگڑے کی بات نہیں کرتے کسی گرفتاری کوآصف زرداری سے نہیں جوڑاجاناچاہے ،ان کے آنے سے خوشی ہوئی۔

مزید :

قومی -