چوہدری نثار وزیراعظم کے قابو میں نہیں ، مطالبات نہ مانے تو 27 دسمبر کو آگے جائیں گے:سعید غنی

چوہدری نثار وزیراعظم کے قابو میں نہیں ، مطالبات نہ مانے تو 27 دسمبر کو آگے ...
چوہدری نثار وزیراعظم کے قابو میں نہیں ، مطالبات نہ مانے تو 27 دسمبر کو آگے جائیں گے:سعید غنی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنماپاکستان پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار وزیراعظم نواز شریف کے قابو میں نہیں ہیں،اگرہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو 27 دسمبر کو ہم آگے جائیں گے۔

رینجرز کا گولیمار میں گینگ وار کے مفرور کمانڈر سخی داد کے گھر چھاپہ ،بھاری مقدار میں اسلحہ ، منشیات اورکرنسی برآمد،ملزمان فرار

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے مختصر تقریر کی، تفصیلی تقریر 27 دسمبر کو کریں گے۔کل اس طرح کی باتیں بھی کی گئیں کہ آصف زرداری واپس ہی نہیں آئیں گے۔ایسادیکھا کہ کراچی میں رینجرز کی کارروائی انتقامی تھی، اس تاثر کوختم کرنا رینجرز کی ذمہ داری ہے۔انورمجید کے بار ے میں تاثردیاگیا ہے کہ وہ زرداری صاحب کے قریب ہیں،اس تاثر کی وجہ سے کارروائی پر بات کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائی سے آپریشن بھی متنازع ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کچھ روز انتظار کرناچاہیے، صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔ پولیس کی بھرتیوں پر قائم علی شاہ دور میں ایپکس کمیٹی کااجلاس ہواتھا۔آئی جی سندھ اپنی مرضی سے ہی چھٹیوں پر گئے ہوئے ہیں لیکن اس وقت جوحالات بن گئے ہیں اس میں آئی جی سندھ کے واپس آنے کاامکان نظرنہیں آتا۔

مزید :

اسلام آباد -