حکومت زرعی شعبے کی برآمدات میں اضافے کے لئے اقدامات کر رہی ہے:خرم دستگیر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پچھلے تین سال کے دوران آڑو کی برآمد میں کمی ہوئی ہے، حکومت زرعی شعبے کی برآمدات میں اضافے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔
سینیٹ اجلاس میں احمد حسن اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ایوان کو بتایا کہ حکومت زرعی شعبے کی برآمدات میں اضافے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جبکہ ملک میں پچھلے تین سال کے دوران آڑو کی برآمد میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ،خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں میں درآمدی مشینری اور پلانٹس کی قیمت پر پچاس فیصد تک چھوٹ دی جاتی ہے جبکہ ملک بھر میں نئے پلانٹس اور مشینری کی قیمتوں پر سو فیصد مارک اپ کی چھوٹ ہے۔