رینجرز کی کاروائی نے بتادیا کہ ادارے اپنی جگہ ٹھیک ہیں،وہ بھی کہیں نہیں جانے والے:مجیب الرحمان شامی

رینجرز کی کاروائی نے بتادیا کہ ادارے اپنی جگہ ٹھیک ہیں،وہ بھی کہیں نہیں جانے ...
رینجرز کی کاروائی نے بتادیا کہ ادارے اپنی جگہ ٹھیک ہیں،وہ بھی کہیں نہیں جانے والے:مجیب الرحمان شامی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے وطن واپس آنے سے پہلے رینجرز کی کاروائی سے اداروں نے بتادیا ہے کہ ہم بھی کہیں نہیں جانے والے ،سب ادارے اپنی جگہ ٹھیک ہیں۔

لاہور میں بسنت کی منانے کی سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیج دی گئیں

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام "دنیا کامران خان کے ساتھ"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رینجرزکی کراچی میں کاروائی کے میسج سے پتہ لگتا ہے کہ سب ادارے اپنی جگہ کام کر رہےہیں ،کسی کے ساتھ ان کااختلاف ذاتی نہیں تھا۔لگتا ہے کہ نواز شریف کواس کاروائی کا علم نہیں تھا، ان سے بالاتر بات ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا وزیر اعظم آصف زرداری کے وطن واپس آنے پر خوش تھے مگر اب لگتا ہے کہ صورتحال دوسرا رخ اختیار کر گئی جس سے وزیر اعظم کو مایوسی ہوئی ۔آصف علی زرداری کے نقطہ نظر میں اب ان کے لئے پاکستان میں ماحول محفوظ ہے،پیپلز پارٹی کے ساتھ اگر تلخی بڑھتی ہے تو یہ وفاقی حکومت کے حق میں نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے زرداری صاحب کی سابق آرمی چیف راحیل شریف سے گورنر ہاوس میں ملاقات کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب نے ایک تقریر میں اینٹ سے اینٹ بجانے کا بھی ذکر کیا تھا،جس کے بعد نواز شریف نے ان سے اپنی ملاقات بھی منسوخ کردی تھی اور وہ جتنا عرصہ بیرون ملک رہے تب تک نواز شریف نے ان سے رابطہ بھی نہیں کیا ۔

مزید :

لاہور -