کنگنا رناوت غریب بچوں کے ساتھ کرسمس منائیں گی

کنگنا رناوت غریب بچوں کے ساتھ کرسمس منائیں گی

ممبئی(آن لائن)بھارتی ایوارڈ وننگ اداکارہ کنگنا راناوت 25 دسمبر کو آنے والے کرسمس میں غریب بچوں کی کرسمس پارٹی کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بندی کررہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مضافاتی علاقہ کے ایک ریسٹورانٹ میں کنگنا سمائل فاونڈیشن کے 100 غریب بچوں کے ہمراہ کرسمس پارٹی منائیں گی اور وہ نئے آنے والے پروگرام کوواکر فیڈ اے چائلڈ کا ساتھ دیں گی۔فلم کی بات کی جائے تو اداکارہ اپنی نئی فلممانی کارنیکا، دے کوئن آف جھانسی کی شوٹنگ میں زخمی ہوگئیں تھی لیکن اب ان کی حالت ٹھیک ہے اور اب وہ اپنی بقیہ فلم کی شوٹنگ ہفتہ سے شروع کریں گی۔واضح رہے کہ کرسمس کے ایک دن چھٹی لینے کے بعد وہ 31 دسمبر تک شوٹنگ میں مصروف رہیں گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...