بار ،بار امداد دینے کی بات کی جارہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا120ارب ڈالر کا نقصان ہوا:ناصر جنجوعہ

بار ،بار امداد دینے کی بات کی جارہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا120ارب ڈالر ...
بار ،بار امداد دینے کی بات کی جارہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا120ارب ڈالر کا نقصان ہوا:ناصر جنجوعہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بار،بار امداد دینے کی باتیں ہوررہی ہیں ہمار ا تو دہشت گردی میں 120ارب ڈالرنقصان ہوا اس جنگ میں 50ہزارقیمتی جانوں کاضیاع ہو ا، دہشت گردی کی جنگ کو ہم اب تک بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 15سال سے ا مریکااورافغان انتظامیہ نے ا من کیلئے کیاکیا؟ امریکاافغانستان پرحقیقت پسندانہ طرزعمل اپنائے، افغانستان کے مسائل حقیقت پسندانہ طرزعمل سے حل ہوں گے۔ناصر جنجوعہ کہتے ہیں کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے حکومتی،سفارتی اورانٹیلی جنس میکنزم بناکردیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی