سفید مکھی کے خاتمہ کے لئے اہم ترین منصوبے پر کام شروع کردیا ‘ ڈاکٹر عابد محمود

سفید مکھی کے خاتمہ کے لئے اہم ترین منصوبے پر کام شروع کردیا ‘ ڈاکٹر عابد ...

لاہور(کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ریسرچ محکمہ زراعت ڈاکٹر عابد محمود نے کہا ہے کہ سفید مکھی کے خاتمہ کے لئے اہم ترین منصوبے پر کام شروع کردیا ہے ، مکھی کے خلاف مختلف دوائیوں کی افادیت ،کھیت اور لیبارٹری میں سفید مکھی کے خلاف مختلف زہروں کی افادیت،سفید مکھی کے خلاف زہر پاشی کا مناسب وقت اور حالتِ فصل سفید مکھی کے خلاف قوتِ مدافعت رکھنے والی اقسام کی جانچ پڑتال کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے ۔اس منصوبے کے تحت سفید مکھی پر قابو پانے کے لئے جامع حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی ۔

اس منصوبہ کا نام سفید مکھی پر قابو پانے کے لئے جامع حکمتِ عملی اور قوتِ مدافعت رکھنے والی اقسام کی ارتقاء بذریعہ جنیاتی ٹیکنالوجی اور اس منصوبہ کی کل مالیت 3.638 ملین روپے ہے۔ یہ تین سالہ منصوبہ ہے ۔ مالی سال 2017-18میں اس منصوبہ پر 1.696 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے ۔

س عارف قاسم نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور برآمدات میں کمی کی وجوہات تلاش کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا جبکہ خطے میں دیگر ممالک میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کے باعث ان کی اشیاء بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کی نسبت سستی دستیاب ہیں جس کے باعث پاکستانی برآمدات میں تیزی سے کمی اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے اس لیے صنعتی شعبہ کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کی بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔ورنہ تجارتی خسارہ میں مزید اضافہ سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...