ایف پی سی سی آئی الیکشن :بزنس مین پینل کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی

ایف پی سی سی آئی الیکشن :بزنس مین پینل کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن الیکشن 2018کے سلسلے میں بزنس مین پینل اور اس کے اتحادی پاکستان بزنس گروپ کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے ۔ منتخب کردہ تمام امیدارا پنی قیادت کے ہمراہ پنجاب کے محتلف چیمبرز اور ایسوسی ایشنز میں جہاں جہاں بھی گئے ہر طرف بھرپور پزیرائی اور ویلکم کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بزنس مین پینل اور اس کے اتحادی پاکستان بزنس گروپ کے صدارتی امیدوار حاجی غلام علی اور سیئنر نائب صدارتی امیدوار ناصر حیات مگوں نے اپنے دوروں کے موقع پر ای سی اور جی بی ممبران سے ملاقاتوں میں کہا ہے کہ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت میں گزشتہ تین برسوں سے برسراقتدار مفاد پرست ٹولے کی نااہلی و ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستان بھر کی بزنس کمیٹی مسائلستان بن چکی ہے ۔ گزشستہ تین برسوں سے برآمدات میں خطرناک حد تک کمی اور درآمدات میں اضافے سے تجارتی عدم توازن کی تشوشناک صورتحال کے باوجود برسر اقتدار مفاد پرست ٹولے نے چپ سادھ رکی ہے۔ اپنی شکست سامنے دیکھ کر مخالف ٹولے کو ملکی معیشت اور تاجروں کے مسائل یاد آگئے ہیں مگر اب بہت دیر ہو چکی ہے۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے فیڈریشن بزنس میں کی آواز بن کر نہ ابھر سکا اور ہر چیمبر اور ایسوسی ایشن مفاد پرست ٹولے کی خاموشی سے نالاں ہے۔ پاکستان کی معیشت دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے ۔فیڈریشن کی موجودہ قیادت نے بزنس کمیٹی پر لگے ریگولیٹری ڈیوٹی جیسے اہم معاملات پر خاموشی اختیار کیے رکھی ۔ پنجاب کی غیور بزنس کمیونٹی یوبی جی کے کھوکھلے وعدوں اور دعووں سے تنگ آچکی ہے۔انشاء اللہ بزنس مین الائنس کے امیدوار کامیاب ہوکر ریفنڈ کی ادائیگی ،،ٹیکسٹائل پیکیج پر عملدرآمد،ٹیکس اصلاحات صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کام کریں گے اور بزنس کمیٹی کے مسائل کے حل کیلئے حکومتی ایوانوں میں ان کی آوازبلند کی جائے گی۔صدارتی امیدوار حاجی غلام علی اور سیئنر نائب صدارتی امیدوار ناصر حیات مگوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی29 دسمبر کو ایک سر پرائز دے گی اور مفاد پرست ٹولہ کا قلع قمع ہو جائے گا۔ برسر اقتدار ٹولہ نے فیڈریشن کو یرغمال بنارکھا ہے۔چند افراد نے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے اپنے مفادات کی جنگ لڑی اوربزنس مینوں کیلئے کچھ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ برسر اقتدار گروپ کی نااہلی کے باعث رواں سال فیڈریشن کے تحت ایکسپورٹ ٹرافی کا انعقاد نہ ہوسکا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...