جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

ٹوکیو(اے پی پی) جاپان آنے والے سیاحوں کی تعداد ریکارڈ 23 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کی قومی سیاحت کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں برس نومبر میں 23 لاکھ 77 ہزار 900 غیر ملکی سیاح جاپان آئے ہیں جوکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 26.8 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا 6 لاکھ 22 ہزار 600 سیاحوں کے ساتھ سرفہرست رہا جو کہ گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 45.8 فیصد زیادہ ہے۔ چین 5 لاکھ 67 ہزار 100 سیاحوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

مزکورہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری سے نومبر تک مجموعی طور پر 2 کروڑ 61 لاکھ 69 ہزار 400 سیاح جاپان آئے اور یہ تعداد گزشتہ سال کے کْل اعداد و شمار سے بڑھ گئی ہے۔ جاپان کے محکمہ سیاحت کے سربراہ آکی ہیکو تامْورا کے مطابق رواں سال غیرملکی سیاحوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 85 لاکھ پہنچنے کی توقع ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ خریداری کی جانب مائل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہو۔

مزید : کامرس