رواں مالی سال کے پہلے5ماہ ، درآمدات میں 21فیصد کا اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے5ماہ ، درآمدات میں 21فیصد کا اضافہ

کراچی(اکنامک رپورٹر)رواں مالی سال 2017-18کے پہلے5ماہ کے دوران درآمدات میں21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جو21فیصد بڑھ کر 24ارب 6 کروڑ 2 لاکھ 9 ہزار ڈالر رہیں سب سے بڑے حصے کی حامل توانائی کی درآمدات میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہواہے۔پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس)کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی گزشتہ 5ماہ میں ملکی درآمدات 21 فیصد کے اضافے سے 24ارب 6 کروڑ 2 لاکھ 9 ہزار ڈالر رہیں جس میں سب سے بڑا حصہ پٹرولیم گروپ کا رہا، پٹرولیم گروپ کی درآمدات 1ارب 46کروڑ 91لاکھ 85 ہزار ڈالر یا 35.96 فیصد کے اضافے سے 5ارب 55کروڑ 52 لاکھ 36 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔پٹرولیم مصنوعات3ارب26کروڑ، کروڈ 1ارب 46کروڑ کے علاوہ ایل این جی 70کروڑ اور ایل پی جی کی درآمدات 12کرور 97لاکھ ڈالر رہیں جبکہ سونے، لوہے اور فولاد سمیت مختلف دھاتوں کی ایکسپورٹ 52 کروڑ 97 لاکھ 82 ہزار ڈالر کے اضافے سے 2ارب 13 کروڑ 42لاکھ ڈالر، زرعی ودیگر کیمیکلز کی درآمدات 62کروڑ 70لاکھ 47 ہزار ڈالر بڑھ کر 3ارب 58کروڑ ڈالر، سی کے ڈی، سی بی یو، پارٹس سمیت ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات 48 کروڑ 16لاکھ 82 ہزار ڈالر بلند ہو کر 1ارب 64کروڑ 71لاکھ ڈالر، فوڈگروپ کی امپورٹ 37کروڑ 65لاکھ 35 ہزار ڈالر کے اضافے سے 2ارب 71کروڑ 81لاکھ 34 ہزار ڈالر ہوگئی، اس کے علاوہ ٹیکسٹائل گروپ، ٹائر ٹیوب ، پیپر بورڈ اور دیگر آئٹمز کی درآمدات بھی بڑھ گئیں تاہم مشینری کی درآمدات2.20 فیصد گھٹ کر 4ارب 53کرور 40لاکھ 51 ہزار ڈالر رہ گئیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...