سعودی عرب، جلد فاسفیٹ کھاد تیار کرنے والا بڑا ملک بن جائے گا

سعودی عرب، جلد فاسفیٹ کھاد تیار کرنے والا بڑا ملک بن جائے گا

ریاض(اے پی پی) سعودی عرب کے وزیرتوانائی و صنعت و معدنیات انجینیئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ ان کا ملک بہت جلد فاسفیٹ کھاد تیار کرنے والا بڑا ملک بن جائے گا۔العریبیہ نیوز کے مطابق سعودی وزیر توانائی و صنعت و معدنیات میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سعودی کمپنی معادن 2018ء کے دوران وعدالشمال میں فاسفیٹ کی تیسری فیکٹری قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شمالی سعودی عرب میں فاسفیٹ کھاد کی 3 فیکٹریاں2018ء میں کام شروع کردیں گی اور بہت جلد سعودی عرب پوری دنیا میں فاسفیٹ کھاد تیار کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہو جائے گا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...