ڈھائی ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کر رہے ہیں، صدر پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک

ڈھائی ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کر رہے ہیں، صدر پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کاشتکاروں میں کوآپریٹو سوسائیٹز کے ذریعہ فصل ربیع 2017-18ء کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے کے قرضہ جات جاری کر رہا ہے اس کا اظہار صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ بینک اس وقت فصل خریف 2017ء کی وصولی بھی کر رہا ہے اور اس کے ساتھ پرانے اور رکے ہوئے قرضہ جات کی وصولی مہم بھی ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے صدر بینک نے اس موقع پر افسران پر زور دیا کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی مہم کو مقرر کردہ ہدف کے مطابق مکمل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار ان سے استفادہ کر کے اپنی اور ملکی معاشی حالت بہتر بنا سکیں۔

مزید : کامرس