حکومت نے وژن 2025 پر عملدرآمد کیلئے اقدامات شروع کردیے

حکومت نے وژن 2025 پر عملدرآمد کیلئے اقدامات شروع کردیے

اسلام آباد(آن لائن)وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات وژن 2025 پر عملدرآمدکیلئے اقدامات پر کر رہی ہے، پاکستان کے مسائل کو مو ثر اور مربوط منصوبہ بندی کے ذریعے حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے حکمت عملی تشکیل دی ہے جس کے تحت چاروں صوبوں سمیت ملک کے بڑی یونیورسٹیوں ، صوبائی محکموں، نجی شعبہ، تحقیقی اداروں، سرمایہ کاروں اور دیگر اداروں کی اشتراک سے تمام بحرانوں پرقابو پانے کیلئے حکمت عملی طے ہوئی ہے ۔جمعہ کو سرکاری ذرائع نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کے مسائل کو موثر اورمربوط منصوبہ بندی کے ذریعے حل کیاجاسکتا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں حکومت عوام کے توقعات پر پورا اتر نے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ مو ثر منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ نگرانی اور عملداری کو بھی یقینی بنایا جائے گا، پاکستانی معیشت میں بہتری کیلئے توانائی کے بحران کو حل کرنا ناگزیر ہے، نجی شعبے کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ حکومت بہتر منصوبہ بندی کررہی ہے اوراس کے ذریعے ان مسائل پر قابو پائیں گے اور اس حوالے سے چاروں صوبوں میں یونیورسٹیوں سمیت بزنس مین طبقہ کے ساتھ اور صوبوں کے صوبائی سیکرٹریٹ میں وژن 2025 کے حوالے سے تیزی سے عمل ہو رہا ہے ۔ وژن 2025 صنعت اور علم کی بنیاد پر پاکستان کو تبدیل کرنے کی ایک کوشش ہے اور اس ضمن میں حکومت توانائی،انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

، مقامی وسائل کو فروغ دینا، ادارہ جاتی اصلاحات اورگڈ گورننس، اجناس پیدا کرنے والے سیکٹر کی بحالی، برآمدات میں اضافہ اور نجی شعبہ کی ترقی کیلئے اقدامات اور معیشت کی ترقی کیلئے سماجی سرمائے کو بروئے کار لانے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...