پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 88 کروڑ 77لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری

پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 88 کروڑ 77لاکھ روپے سے زائد فنڈز ...

اسلام آباد(آن لائن)وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 88 کروڑ 77لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال میں 12 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے ملا بند ایریا میں ترقیاتی کاموں کیلئے 50کروڑ سی پیک کے تحت ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے 18کروڑ جی پی اے ہاؤس کمپلیکس کی ۔

اپ گریڈیشن کے لئے 7کرور 62لاکھ پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ آف گوادر کے لئے ایک کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...