چین نے جنوبی کوریا کے ٹور گروپوں پر پابندی عائد کردی،ٹریول ایجنسیاں

چین نے جنوبی کوریا کے ٹور گروپوں پر پابندی عائد کردی،ٹریول ایجنسیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی)چین کی صوبہ شان ڈونگ کی ٹور ایجنسیوں نے کہا ہے کہ انھیں جنوبی کوریا کے گروپ دوروں پر پابندی کے بارے میں حکومت کی طرف سے نوٹی فیکیشن موصول ہوا ہے جو کی اس عمل کی ایک علامت ہے، کہ چین سول کے ساتھ مامول کے تعلقات کی بحالی کیلئے تیزی سے اقداما نہیں کررہا ہے،چائنہ انٹرنیشنل ٹریول سروس کی شن ڈونگ برانچ نے کہا کہ اس نے نوٹس موصول ہوا ہے، کہ یکم جنوری کسی بھی ٹور گروپ کو جنوبی کوریا جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شن ڈونگ چائنہ ٹریول سروس نے کہا ہے کہ وہ بھی دوروں کا مزید اہتمام نہیں کرے گی،بیجنگ کی ٹریول ایجنسی نے کہا ہے کہ اس نے کسی تبدیلی کے بارے میں کچھ نہیں سنا ہے۔
اور وہ گروپ ٹوروں کے پروگراموں پر عمل جاری رکھے گی،خبر رساں ایجنسی یون ہیم نے اطلاع دی ہے، ممکن ہے بیجنگ بھی آئندہ ہفتے اسی قسم کے اقدام کرے گا،جنوبی کوریا کی سیاحت اور کاسمیٹکس کے حصص کی شرح جمعہ کو دوبارہ گر گئی، اس طرح حصص میں ایک ہفتے سے کمی کا سلسلہ جاری رہا،

مزید :

کامرس -